امریکا کی ایرانی معیشت پر پابندیوں کے اثرات مرتب ہوں گے : جواد ظریف

تہران(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی ایرانی تیل کی تجارت پر پابندیوں کے ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے لیکن ایران ان سے اپنی پالیسیوں کو تبدیل نہیں کرے گا ۔

 امریکا کی یہ مشق لاحاصل رہے گی۔جواد ظریف نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا ایک معاشی اثر تو ہوگا لیکن ان سے پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہاکہ امریکا پابندیاں لگانے کا عادی ہے اور اس کو یقین ہے کہ یہ تمام مسائل کا مداوا ہوسکتی ہیں لیکن یہ پابندیاں مسائل کا علاج نہیںہیں بلکہ ان سے عام لوگ متاثر ہوتے ہیں ۔
حکومت کے طور پر ہماری یہ ذمے داری ہے کہ ہم عوام پر ان کے کم سے کم اثرات کو منتقل ہونے دیں لیکن ان پابندیوں سے پالیسی کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اب امریکی پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ہمسایہ ممالک اور یورپی اقوام واشنگٹن کے یک طرفہ اقدامات کی مزاحمت کررہے ہیں۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *