پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلا میچ بدھ کو  

ابو ظہبی (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔
تینوں ٹی ٹونٹی میچز نائٹ ہونگے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجےشروع ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے بعد تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی۔
آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کلین سوئپ کرنے والی پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے برقرار رکھا گیا ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، مارک ، کولن ڈی گرینڈ ہوم، کورے اینڈرسن، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، ایڈم ملن، کولن منرو، سیتھ رانس، ٹم سیفرٹ، آئش سودھی، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر، گلین فلپس اور اعجاز پٹیل شامل ہیں ۔

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *