استنبول میں فیشن شو کے دوران ریمپ پر اصلی کیٹ کی ‘کیٹ واک’۔

فیشن شو کے دوران ریمپ پر اصلی ‘کیٹ واک’ دیکھنے والوں کے دلوں کو بھا گئی۔

گزشتہ دنوں فیشن شو کے دوران ریمپ پر جدید اور مہنگے ترین ملبوسات پہنے ماڈلز کے ساتھ انتہائی بےفکری سے اصلی کیٹ واک کرتی ہوئی بلی کی ویڈیو دیکھنے والوں کے دلوں کو ایسی بھائی کے سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر فوری وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کی گئی ویڈیو اب تک لاکھوں دفعہ دیکھی جا چکی ہے۔

قریب سے ماڈل کو گزرتا دیکھ کر بلی اپنی مصروفیت چھوڑ کر ماڈل کے گاون پر لپک گئی۔ اس کے فوری بعد بلی نے اٹھلاتے ہوئے ریمپ پر اصل ‘کیٹ واک’شروع کر دی۔

ریمپ پر اصل کیٹ واک دیکھ کر حاضرین کی توجہ سجی سنوری ماڈلز کی بجائے بلی پر منتقل ہو گئی۔

ریمپ پر اصل کیٹ واک کا واقعہ ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے ‘ایسمود انٹرنیشنل فیشن’ شوکے دوران پیش آیا۔

بعدازاں منتطمین کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ بلی کا ریمپ پر آ جانا اُن کے علم میں تھا۔

منتظمین کےمطابق بلی اچانک ہی سے ریمپ پر آگئی لیکن حاضرین ریمپ پر ماڈلز سے زیادہ اصل کیٹ واک دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔

Check Also

بچوں کے ساتھ مطالعہ کرنے کے فوائد جانیے

محققین کے مطابق جو والدین اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *