اے ٹی سی مقدمات: صدر عارف علوی اور شفقت محمود کی بریت کی درخواستیں دائر

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے لیے صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر شفقت محمود نے درخواستیں دائر کردیں۔

انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران 12 ملزمان کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے بریت کی درخواستیں دائر کیں جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آج حاخری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

مقدمے میں نامزد وزیراعظم عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جاچکا ہے۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *