کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے 2 ملزم گرفتار، 2 فرار

کراچی: ڈیفنس خیابان شہباز کے سگنل پر کار میں سوار 4 لڑکوں نے پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کے مطابق ساحل تھانے کا اہلکار ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ کار میں سوار چار لڑکوں نے ڈیفنس خیابان شہباز کے سگنل پر اسے روکا، اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

قریب ہی موجود شخص نے 15 پر کال کر کے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور جب پولیس موبائل وہاں پہنچی تو چاروں لڑکوں نے ان پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

عینی شاہدین کے مطابق چاروں لڑکے نشے کی حالت میں لگ رہے تھے اور پولیس اہلکار کی کوئی غلطی نہیں تھی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث دو لڑکوں کو گرفتار کر لیا جب کہ دو لڑکے فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار شخصیات میں سے ایک اہم شخصیت کا بیٹا ہے اور پولیس پر اس کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔

پولیس نے چاروں لڑکوں کے خلاف مقامات درج کر کے فرار لڑکوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں اور گرفتار لڑکوں کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا جا رہا ہے۔

Check Also

وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹیلیفونک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *