بیڈمنٹن ’سائنہ‘ کی پہلی جھلک

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور بائیوپک فلم ’سائنہ‘ میں جلوہ گر ہوں گی جس کی پہلی جھلک پیش کردی گئی ہے۔

شردھا کپور فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کے بعد نئی فلم ’سائنہ‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ ایک بیڈمنٹن کھلاڑی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

شردھا کپور نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر مداحوں سے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کی اور ہیش ٹیگ میں ’سائنہ‘ لکھا۔

امول گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اسپورٹس فلم بھارتی بیڈمنٹن چیمپیئن سائنہ نیہول کی زندگی پر مبنی ہے جن کے پاس گولڈ میڈلز جیسے دیگر اعزاز ہیں۔

اس فلم میں سائنہ نیہول کا بیڈمنٹن کے لیے جنون، محنت، لگن اور جیت کے جذبے کو بہترین انداز سے فلمایا جائے گا۔

Check Also

کورین ڈائریکٹر نے کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز جیت لیا

کانز: جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون و نے فلم ‘ پیراسائٹ’ کے لیے کانز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *