لندن میں باکسر عامر کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’ٹیم خان‘ کا شاندار پریمیئر

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’ٹیم خان‘ کا شاندار پریمیئر رینڈانس فلم فیسٹول میں ہوا۔

دستاویزی فلم ’ٹیم خان‘باکسر عامر کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کی محنت لگن اور جستجو کو زبردست طریقے سے فلمایا گیا ہے۔

فلم کے پریمیئر میں باکسر عامر نے اپنی فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔

باکسر عامر نے دو روز قبل دستاویزی فلم کے پریمیئر کے حوالے سے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ ’ٹیم خان‘ کے لیے انتہائی پر جوش ہیں جو 29 ستمبر کو لندن کے رینڈانس فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی‘۔

Check Also

انگلینڈ کو تھرو پر ایک اضافی رن دینا امپائر کی غلطی تھی سائمن ٹافل

انگلینڈ کو تھرو پر ایک اضافی رن دینا امپائر کی غلطی تھی سائمن ٹافل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *