ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا چیف سے ملاقات میں صحافیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے باس گیانی انفانٹینو سے ملاقات میں صحافیوں کو ہی ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

انفانٹینو نے وائٹ ہائوس میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انھیں فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے شرٹ بھی پیش کی، اس موقع پر ٹرمپ نے فیفا کی جانب سے 2026 ورلڈ کپ کی میزبانی نارتھ امریکا کو دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کا 12 سالہ بیٹا بیرن بھی فٹبال کا شوقین ہے، اس موقع پر انھوں نے میڈیا کی جانب مذاق میں ریڈ کارڈ بھی لہرایا۔

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *