اسٹورٹ براڈ 3 بولرز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

سائوتھمپٹن:  بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں رنگانا ہیراتھ، رچرڈ ہیڈلی اور کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے نشانے پر آگیا۔

اسٹورٹ براڈ کو ایک ساتھ تینوں بولرز کا ریکارڈ توڑنے کیلیے 8 وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، ہیراتھ نے 430، ہیڈلی نے 431 اور کیپل دیو نے 434 وکٹیں لی ہیں۔

براڈ کی وکٹوں کی تعداد 427 ہے، اگر وہ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں بولر بن جائیں گے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنھوں نے 800 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن 557 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *