روس میں شفاف ناخنوں میں زندہ چیونٹیوں کے فیشن پر شدید تنقید

ماسکو: 

روس کے ایک بیوٹی پارلر نے شفاف مصنوعی ناخنوں کے اندر زندہ چیونٹیاں رکھ کر اسے ایک فیشن کے طور پر متعارف کرایا جس پراب سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ماسکو نے نیل سنی بیوٹی سیلون نے خواتین کے لیے ایسے کھوکھلے مگر شفاف مصنوعی ناخن بنائے ہیں جنہیں وہ اپنے اصل ناخنوں سے جوڑ سکتی ہیں۔ اس کے اندر سیلون والوں نے زندہ چیونٹیاں ڈال دی ہیں جو اندر گھومتی رہتی ہیں۔

اس کے بعد خواتین اور خود بیوٹی پارلر والوں نے بھی انسٹا گرام اور فیس بک پر چیونٹی بھرے ناخنوں کی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرنا شروع کردیں۔ سیلون والوں نے بڑے فخر سے انہیں اپنی جدت قرار دیا لیکن معاملہ الٹا ہوگیا اور سیلون کے 18 لاکھ فالوور کی اکثریت نے اس عمل پر شدید تنقید شروع کردی ہے۔

Check Also

بچوں کے ساتھ مطالعہ کرنے کے فوائد جانیے

محققین کے مطابق جو والدین اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *