سکھر: کرائے دار کے بیٹے نے مالک مکان کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار

سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں کرائے دار کے بیٹے نے مالک مکان کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق نیو پنڈ اسلام کالونی میں کرائے دار کے بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر مالک مکان کی 20 سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔

متاثرہ لڑکی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 40 فیصد متاثر ہوا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ کرائے دار گھر پر قبضے کرناچاہتے ہیں اور گھر خالی نہیں کر رہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تیزاب پھینکنے والے ملزم میر حسن کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم گل حسن مہر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *