Monthly Archives: July 2018

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے میں مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحد کی جانب مارچ کرنے والے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں …

Read More »

ایران میں حکومت گرانا نہیں چاہتے، امریکا کی وضاحت

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ ایران میں حکومت کو گرانے یا تبدیل کرنے کی باتیں قیاس آرائیوں پر مشتمل ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران واضح کیا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت تبدیل کرنا یا …

Read More »

امریکا نے جنگ کا آغاز کیا تو اختتام ہم کریں گے، ایرانی جنرل

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے ایک مرتبہ پھر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اب محفوظ نہیں رہا، امریکا جان لے یہ جنگ آپ کو تباہ کر دے گی اور جنگ کا آغاز آپ نے کیا تو اختتام ہم کریں …

Read More »

بھارتـ میں ٹیپو سلطان کے راکٹوں کا ذخیرہ برآمد

بنگلور:  بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں 18 ویں صدی کے میسور کے مسلمان  حکمران اور جنگجو ٹیپو سلطان کے راکٹوں کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ ریاستی محکمہ آثارقدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرشی جیش واڑانایاکا کے مطابق ضلع شیموگا میں ایک کنویں کی کھدائی کے دوران ہزار سے زائد راکٹ اور …

Read More »

سعودی وزارت مواصلات نے اسمارٹ حج اسکیم جاری کردی

ریاض: سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سعودی گیٹ پر ’’اسمارٹ حج‘‘ اسکیم جاری کردی۔ سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سعودی گیٹ پر ’’اسمارٹ حج‘‘ اسکیم جاری کردی، یہ کام تمام متعلقہ سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے انجام دیاگیا، اس کے تحت کوڈڈ سروسز اور …

Read More »

امریکا کی پاکستانی ووٹرزکی تعریف،الیکشن سےقبل انتخابی عمل میں ‘خامیوں’ پر تحفظات

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان میں ووٹنگ سے قبل کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات ہیں، لیکن وہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ …

Read More »

میسوٹ اوزل محبتوں کے پھول نچھاور کرنے پر شکرگزار

سنگاپور:  ترک صدر طیب اردگان کے ہمراہ تصویر بنوانے پر جرمن میڈیا کے غیظ و غضب کا نشانہ بننے والے ترک نژاد جرمن فٹبالر میسوٹ اوزل نے محبتوں کے پھول نچھاور کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 29 سالہ اوزل نے کہا کہ میں سنگاپور میں آرسنل کے شائقین …

Read More »

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش؛ انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے زیر کرلیا

چنئی: ڈبلیو ایس ایف ورلڈ جونیئر مینز اسکواش ٹیم چیمپئن شپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے زیر کر لیا۔ بھارت کے شہر چنئی کے ایکسپریس ایونیو مال میں گزشتہ روز ایونٹ کے کوارٹر فائنل کھیلے گئے، پاکستان کا مقابلہ تھرڈ سیڈ انگلینڈ سے ہوا جس میں انگلش ٹیم 2-1 …

Read More »

کرکٹ ایشیا کپ؛ شریک چھٹی ٹیم کا 6 ستمبر کو فیصلہ

کوالالمپور: کرکٹ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی چھٹی ٹیم کا فیصلہ 6ستمبر کو ہوگا جب کہ ملائیشیا میں 29 اگست سے شیڈول کوالیفائنگ رائونڈ کے افتتاحی روز 3میچز کھیلے جائیں گے۔ 15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں 6ٹیمیں شریک ہوںگی،گروپ ’’اے‘‘ میں پاکستان، بھارت اور ایک کوالیفائرکو …

Read More »

فراڈ کیس؛ کرسٹیانو رونالڈو کو بھاری جرمانہ بھرنا ہوگا

میڈرڈ:  پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیکس فراڈ کیس میں 1 ملین یورو ادا کرنا ہوں گے۔ کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیکس فراڈ کیس میں24 ماہ جیل کی سزا سے بچنے کیلیے 250 یورو یومیہ کے حساب سے 48 ماہ کیلیے 1 ملین یورو بھی ادا کرنا ہوں گے۔ یہ رقم ممکنہ …

Read More »