راحت فتح علی خان کی آواز نے ’ملک‘ میں بھی جگہ بنالی

پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز پڑوسی ملک کی فلموں کا ایک لازمی جزو بن گئی ہے اور اب وہ بالی وڈ فلم ’ملک‘ میں بھی اپنے سُروں کے جادو جگا رہے ہیں۔

حال ہی میں راحت فتح علی خان کی آواز میں فلم ‘ملک’ کا گانا ’میرے مہرباں‘ ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ گانا پاکستانی ڈرامہ سیریل’میرے مہرباں’ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) ہے، جس کی شاعری میں کچھ ردوبدل کی گئی ہے، تاہم دُھن وہی ہے۔

فلم کی کہانی ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تعصب کے خاتمے اور پاک-بھارت تعلقات پر مبنی ہے۔

رشی کپور فلم میں مراد علی محمد نامی ایک مسلمان کا مرکزی کردار کریں گے جبکہ اداکارہ تاپسی پنو ایک وکیل کے روپ میں نظر آئیں گی۔

فلم ساز انھو بھو سنہا نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ یہ فلم ’ہندوؤں اور مسلمانوں کے آپس میں تعصب پر نہیں بنائی گئی، بلکہ ایک انسان کے دوسرے انسان سے تعصب رکھنے پر بنائی گئی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ کہانی میرے ذہن میں گزشتہ 22برس سے تھی جسے میں نے اب فلم کی شکل دے دی ہے، ملک میں امن ہونا چاہیے، سکون ہونا چاہیے، جو کہ صرف انسانیت سے ہوتا ہے‘۔

دوسری جانب رشی کپور نے ایک انٹرویو میں  فلم ’ملک‘ کو پاک-بھارت دوستی کی طرف چھوٹا سا قدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘پاکستان اور بھارت دونوں آزاد ملک ہیں اور دونوں 70 برس سے صرف لڑ رہے ہیں جس کو ختم ہونے کی ضرورت ہے‘۔

فلم کا ٹریلر بھی ریلیز ہوچکا ہے، جسے اب تک کافی داد موصول ہوئی ہے، فلم آئندہ ماہ 3 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

Check Also

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *