نیو جرسی میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا آغاز

لاہور امریکہ میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس میں مختلف اشکال کے رنگ برنگے غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے سالبرگ ایئرپورٹ پر منعقد ہونیوالے فیسٹیول میں امریکہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول کے آغاز پر درجنوں رنگ برنگے دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے اور خوب انجوائے بھی کیا۔

Check Also

اوآئی سی کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

تعاون تنظیم اسلامی (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کو تحفظ فراہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *