انتخابی ڈیوٹی نہ دینے والے کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا،

کراچی: عام انتخابات 2018 پر انتخابی ڈیوٹی پر نہ آنے والے کونوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کے ریٹرننگ افسرحلیم احمد نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا کہ عام انتخابات 2018 پر انتخابی ڈیوٹی پر نہ آنے والے کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

آراو کے مطابق کوئی بھی ملازم غیر حاضرہوا تو الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق نوکری سے نکال دیا جائے گا، اس لیے تمام اداروں کے سربراہوں کو آگاہ کیا جائے کہ عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کوہورہے ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن سمیت تمام سرکاری ملازمین کی جانب سے تیاریاں عروج پرہیں۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *