نارووال: خواجہ سرا پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹیاں دینگے

نارووال: ( روزنامہ دنیا) نارووال میں خواجہ سرا پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹیاں دیں گے۔ نفری کی کمی کی وجہ سے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق نارووال ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی ہدایت پر پولنگ سٹیشن پر خواجہ سراؤں کی تعیناتی کی جائے گی کیو نکہ نارووال پولیس میں لیڈی کانسٹیبل کی تعداد کل 23 ہے جو انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے خواجہ سرا ؤں کوپولنگ سٹیشنوں پر لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ تعینات کیا جائے گا، ان کو باقاعدہ تربیت دی جائے گی اور پیسے بھی دئیے جائیں گے ، ابھی تک 40کے قریب خواجہ سراؤں نے رابطہ کیا ہے ۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *