پشاور میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات نیب کے سپرد

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے میٹرو بس کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے منصوبے کی تحقیقات نیب کے سپرد کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں جاری میٹرو بس منصوبہ 24 جون 2018 کو مکمل کیا جانا تھا مگر تاحال اس کی تکمیل نہیں ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد منصوبے کی لاگت میں 19 ارب کا اضافہ ہوگیا اور اس کی لاگت بڑھ کر 49 ارب سے 68 ارب تک جاپہنچی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے دیگر جاری منصوبوں کے فنڈز بھی اس منصوبے میں استعمال کئے گئے جس کی وجہ سے دیگر منصوبوں کی تکمیل میں بھی تاخیر ہوئی۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *