الیکشن پرشک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن پر شک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جب کہ انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں تاہم الیکشن پرشک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 13 جولائی کو  نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور وہ خود لاکھوں عوام کے ساتھ استقبال کے لیے جائیں گے۔

اس سے قبل جوہر ٹاؤن میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں جج نے صاف لکھا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی جب کہ کبھی کسی نے اتنا ناانصافی پر مشتمل فیصلہ نہیں سنا، نیب کے اندر اربوں کھربوں کے کیسز ہیں جن پر گرد جم چکی ہے، 13 جولائی کو عوام ایئرپورٹ پر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے خودکش حملےسے متعلق شہبا شریف کا کہنا تھا کہ  سانحہ پشاور بہت بڑا واقعہ ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں بلور خاندان کے ساتھ ہیں، اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *