Monthly Archives: June 2018

نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات جمع کرانے پرشاہد خاقان عباسی کو نوٹس

اسلام آباد: این اے 57 مری سے شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس لے لئے۔ جسٹس عبادالرحمن لودھی نے  این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسرکے اختیارات واپس لے لئے جب کہ …

Read More »

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو میڈیا پر اختلافی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، جہانگیر ترین

لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو میڈیا پر اختلافی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے جن کی …

Read More »

چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا

لاڑکانہ: چیف جسٹس ثاقب نثارنے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا۔ لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اورمختلف سماعتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس عدالت نمبر 3 میں پہنچے جہاں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لیکرٹیبل پر پھینک …

Read More »

ناصر عباس تارڑ کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کا ملکوال میں جلسہ ،قمر زمان قائرہ و دیگر سیاسی شخصیات کی شرکت

ملکوال ( پاکستان پبلک نیوز ) ملکوال میلاد چوک میں رہنما پیپلز پارٹی ناصر عباس تارڑ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 68کی زیر قیادت پی پی پی کا بہت بڑا جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔بی بی بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ بھی منائی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ …

Read More »

پیٹرولیم ٹیکس کیس: ‘اداروں کی رپورٹس میں جھول ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے’

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر اداروں کی رپورٹس میں جھول ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز …

Read More »

معروف قوال امجد صابری کو بچھڑے 2 برس بیت گئے

معروف قوال امجد صابری کو دنیائے فانی سے بچھڑے 2 برس بیت گئے۔ امجد صابری دو برس قبل 22 جون کو رمضان المبارک کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ امجد صابری نے  …

Read More »

غیر قانونی بھرتیاں: سابق آئی جی سندھ غلام حیدر ذمہ دار قرار، رپورٹ نیب کو ارسال

کراچی: سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق انکوائری رپورٹ میں سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 70 اعلیٰ افسران کو ذمہ دار قرار دے کر رپورٹ نیب کو بھجوادی گئی۔ سندھ پولیس میں سال 2012 سے 2015 کے دوران غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق انکوائری رپورٹ ایڈیشنل …

Read More »

نواز شریف لندن فلیٹس کے بینیفیشل اونر ہیں اور نہ ان سے کوئی تعلق ہے، خواجہ حارث

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے مسلسل چوتھے روز حتمی دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل لندن فلیٹس کے بینیفیشل اونر ہیں اور نہ ہی اُن …

Read More »

خورشید شاہ اور مراد علی شاہ کے کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر

سکھر: قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔ دونوں رہنماؤں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور انہوں نے کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ دستاویزات کے …

Read More »

رحیم یار خان: کم عمری کی شادی کی اطلاع پر چھاپہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں کم عمری کی شادی کی اطلاع پر چھاپہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا اور لڑکی نے تھانے میں ہی جھوٹی اطلاع دینے والے کی پٹائی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی …

Read More »