بھارتی فوج کا آزادیٔ کشمیر کے سرگرم کارکنان کو قتل کرنے کا منصوبہ

نئی دلی: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی جدوجہد میں سرگرم کارکنان کو ہدف بناکر قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ قابض فوج تحریک آزادی کو دبانے کےلیے نہتے شہریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے اب بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے لیے ایک اور گھناؤنا منصوبہ تیار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں آپریشن آل آؤٹ 2.0 کے نام سے خطرناک منصوبہ تیار کیا ہے اور آزادی کشمیر میں شریک سرکردہ کارکنان کو قتل کرنے کے لیے ہٹ لسٹ بنائی ہے جس میں آزادی کی جدوجہد میں سرگرم 21 افراد کوشامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے نمازہ جنازہ کے اجتماعات سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تدفین کے انتظامات بھی فوج کے ہاتھ میں ہوں گے۔

بھارتی فوج کے منصوبے کے تحت مارے گئے کشمیریوں کی میتیں ورثا کےحوالے نہیں کی جائیں گی اور منصوبے کے تحت کوشش کی جائےگی کہ میتیں غائب کردی جائیں جب کہ وادی میں جلوس اور جنازوں پر پابندی ہوگی۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *