بھارت امریکا سے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدے گا

نئی دہلی:  بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور اسی جنون کو مزید بڑھانے کیلیے بھارتی بحریہ کیلیے امریکا سے 2ارب ڈالر کے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت امریکا سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے جب کہ مودی سرکار کی جانب سے معاہدے کو جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔

اس معاہدے کے تحت بھارت امریکا سے 24 ہیلی کاپٹر خریدے گا جو S-70B اسکورسکی سیریز کے ہیں اگلے ماہ کی6 تاریخ کو بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات سے قبل مودی سرکار کی جانب سے اس معاہدے کو منظوری ملنے کا امکان ہے۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *