بدھ , نومبر 14 2018

ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی:سرفراز احمد

ابوظبی(پی پی این ڈیسک  )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

دوسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے زبردست پرفارمنس دی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔
محمد عباس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عباس نے آسٹریلیا کے خلاف بہت عمدہ بولنگ کی اور پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے مطابق بولنگ کرائی جس نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد عباس کے ساتھ ہمیں ایک اور بولر تیار کرنا ہے اور میر حمزہ بھی اچھا بولر بن سکتا ہے۔
ڈیبیو کرنے والے اوپنر فخر زمان کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فخر نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی پیش کی اور دونوں اننگز میں ان کی نصف سنچریوں نے مخالف ٹیم پر اثر ڈالا۔
سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی سے متعلق کہا کہ کوشش کی کہ نئے لڑکوں کو موقع دیا جائے اور جتنے لڑکے ٹیم میں شامل ہوئے سب نے اچھا پرفارم کیا اور خود بھی اچھی کارکردگی پیش کر کے اطمینان محسوس کر رہا ہوں۔
آسٹریلیا کے خلاف2پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جس میں فخر زمان اور بلال آصف شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو ابو ظبی میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ پاکستان بمقابلہ بھارت، اہم میچ آج کھیلا جائیگا

سینٹ لوسیا (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے