15 نومبر1944 کو پیدا ہونے والے، سلیم ناصرنے اپنی فنکارانہ زندگی کی شروعات ریڈیو پاکستان سے کی، بعدازاں ٹیلی وڑن کی اسکرین پر کچھ ایسے انمول کردار اداکیے جوبرسوں گذرنے کے بعد بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ انورمقصود کی تحریرکردہ ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا میں گھریلوملازم اکبر کے کردار نے سلیم ناصرکوحقیقی معنوں میں بام عروج بخشا۔

سلیم ناصر نے ڈرامہ سیریل ان کہی میں ماموں کا کردار جبکہ تاریخی ڈرامہ سیریل آخری چٹان میں سلطان جلال الدین خوارزم شاہ کا کردارجس خوبی سے اداکار وہ ان کے بہترین اداکارہونے کی دلیل ہے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں ان کہی،آنگن ٹیڑھا،یانصیب کلینک ،جھوک سیال ،زنجیر،جانگلوس، بندش،آخری چٹان اور کیپٹن سرورشہید شامل ہیں۔

سلیم ناصر نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ ایک فلم زیب النسا میں وحید مراداورشمیم آرا کے ہمراہ اداکاری کے جوہردکھائے۔19 اکتوبر 1989 کو 44برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ بعداز مرگ فنی خدمات پر سلیم ناصر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔