بدھ , نومبر 14 2018

پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا

لاہور(پی پی نیوز ڈیسک) پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی سرمایہ کار نے شاہین ایئر خرید لی ہے جب کہ نئی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین ایئر کے پرانے عملے کی جگہ نیا عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، سارے ملازم نئے نہیں ہوں گے بلکہ زیادہ تر پرانے ملازمین کو ہی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ایئروائس مارشل ریٹائرڈ نجم الاثر کو شاہین ایئر کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کردیا گیا اور ایئر کموڈور ریٹائرڈ طاہر محمود کو شاہین ایئر کا ڈائریکٹر انجینئرنگ تعینات کردیا گیا ہے۔

شاہین ایئر لائن کے ہیڈ کوارٹر میں عملے کی بھرتی سمیت دیگر اہم امور کے لیے اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے۔ نئی انتظامیہ جہازوں سے لےکر مسافروں میں شاہین ایئر لائن کا تاثر بہتر بنانے سے لے کر اچھی سروس اور وقت پر پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے جائیں گے۔

Check Also

پاکستان کی کاروباری خواتین نے وزیر اعظم عمران خان سے کیا مطالبہ کیا؟

اسلام آباد(پی پی نیوز ڈیسک) پاکستان کی کاروباری خواتین نے وزیر اعظم عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے