بدھ , نومبر 14 2018

ملک بھر کی 35 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کون جیتا کون ہارا؟

ملک بھر کی 35 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

پی پی 87میانوالی سے تحریک انصاف کے ملک احمد خان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

پی پی 296 راجن پور سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار اویش دریشک بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

اویس دریشک تحریک انصاف کے امیدوار طارق دریشک کے بیٹے ہیں اور یہ نشست طارق دریشک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 131

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 131 کے 242 میں سے 215 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق خواجہ سعد رفیق 52015 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان 44545 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 35

این اے 35 بنوں کے 433 میں سے 382 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے زاہد اکرم درانی 53272 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے نسیم علی شاہ 33322 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 53

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 پر تحریک انصاف کے علی نواز اعوان 39257 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے وقار احمد 23672 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 56

این اے 56 اٹک سے تحریک انصاف کے امیدوار طاہر صادق کی چھوڑی ہوئی نشست پر مسلم لیگ ن کے ملک سہیل خان 115273 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ تحریک انصاف کے ملک خرم علی 80092 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 60

این اے 60 راولپنڈی سے  تحریک انصاف کے امیدوار اور شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق 35234 ووٹ لیکر پہلے نمبر اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سجاد خان 35075 ووٹ لیکر پہلے دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 63

این اے 63 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان کے صاحبزادے بیرسٹر منصور حیات 56247 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے عقیل ملک 34578 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 65

این اے 65 چکوال دو کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین 98364 ووٹ لیکر الیکشن جیت گئے ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد یعقوب 34811 دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 69

این اے 69 گجرات سے ق لیگ کے چوہدری مونس الٰہی 10 ہزار 915 ووٹ لیکر آگے اور ن لیگ کے امیدوار عمران ظفر 3595 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 103

این اے 103 فیصل آباد کے تمام 389 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے علی گوہر خان 76626 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے محمد سعد اللہ 63583 ووٹ لے کر دوسر ے نمبر پر رہے۔

این اے 124

این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 75012 ووٹ لیکر جیت گئے جب کہ تحریک انصاف کے غلام محی الدین 30115 دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 243

این اے 243 کراچی ایسٹ ٹو سے تحریک انصاف سے عالمگیر خان 24553 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عامر چشتی 10200 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایس 30

پی ایس 30 خیرپور کے تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے احمد رضا شاہ جیلانی 36600 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جی ڈے اے کے محرم علی شاہ 21200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 87

پی ایس 87 کراچی ملیر کے 124 میں سے 82 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد ساجد جوکھیو 23679 ووٹ لے کر  پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار قادر بخش گبول 7958 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 35

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 میں آزاد امیدوار نواب محمد اسلم خان رئیسانی 1470 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار نور احمد 1034 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 40

پی بی 40 خضدار کے تمام 93 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق بی این پی کے محمد اکبر 23722 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل 14312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 3

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 میں تحریک انصاف کے محمد اکبر خان 5006 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے افتخار احمد خان 2724 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 27

پی پی 27 جہلم میں 239 میں سے 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ناصر محمود 42906 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے شاہنواز راجا 40207 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک سیف الملوک کھوکھر 28589 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد منشا سندھو 23149 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 201

پی پی 201 ساہیوال سے تحریک انصاف کے صمصام علی بخاری 58 ہزار 280 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جب کہ مسلم لیگ ن کے  محمد طفیل 51662 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 222

پی پی 222 ملتان کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار قاسم عباس خان 38327 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے سہیل احمد نون 31893 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 261

پی پی 261 رحیم یار خان کے تمام 133 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار فواز احمد 29526 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے حسن رضا ہاشمی 14996 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 272

پی پی 272 مظفر گڑھ کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24019 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئی ہیں جبکہ آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان 17072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 292

پی پی 292 ڈیرہ غازی خان میں 105 میں سے 85 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے اویس احمد خان لغاری 32845 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے مقصود خان لغاری 21938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 3

سوات سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 3 کے تمام 98 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سردار خان 16824ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ تحریک انصاف کے ساجد علی 15911 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 7

پی کے 7 سوات کے تمام 95 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق اے این پی کے وقار احمد خان 14096 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے فضل مولا 13425 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 44

پی کے 44 صوابی کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان 18676 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جب کہ اے این پی کے غلام حسین 17067 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 53

پی کے 53 مردان میں تمام 131 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق  عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے احمد خان 19065 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد عبدالسلام 19044 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 61

پی کے 61 نوشہرہ کے تمام 106 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خٹک 14557 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اے این پی کے نور عالم خان 9282 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 64

پی کے 64 نوشہرہ کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے لیاقت خان 22775 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اے این پی کے محمد شاہد 9560 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 78

پی کے 78 پشاور میں تمام 117 پولنگ اسٹینشز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  اے این پی کی ثمرہارون بلور 20916 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ تحریک انصاف کے عرفان عبدالسلام 16819 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 97

ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 137 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فیصل امین خان 18170 ووٹ لے کر کامیاب رہے جب کہ پیپلز پارٹی کے فرحان افضل ملک 7609 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 99

پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آغاز اکرام اللہ گنڈاپور 30330 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار فتح اللہ خان 22825 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Check Also

منی لانڈرنگ کیس میں 4 اشخاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔

کراچی(پی پی نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں بابرغوری، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے