ہفتہ , دسمبر 15 2018

فیصل آباد میں 2 بہنوں کا تیز دھار آلے سے قتل۔۔۔

فیصل آباد(پی پی نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے امین پارک میں ایک ہی گھر میں بیاہی گئی 2 بہنوں کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا۔

فیصل آباد پولیس ترجمان کےمطابق مقتول صبا اور ثنا نامی سگی بہنوں کی شادی دو بھائیوں سے ہوئی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں خواتین کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔ خواتین کے شوہروں کا کہنا ہے کہ وہ رات کے وقت کام سے واپس آئے تو گھر میں اپنی بیویوں کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملیں، جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ خاندان کے دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ دوسری جانب فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوع سے شواہد اکھٹےکرلیے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں شبہ ہے کہ دونوں بہنوں کو قتل سے قبل نشہ آور چیز پلائی گئی۔ دوسری جانب مرنے والی خواتین کے شوہروں کے مطابق گھر سے زیورات غائب ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کے قتل معاملے پر ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے اور پوسٹمارٹم کے بعد جلد ہی قاتلوں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

Check Also

6 منزلہ سے زائد عمارتوں کی تعمیر پر پابندی

کراچی  (پی پی این) کراچی میں 6 منزلہ عمارتوں سے زائد کی تعمیر پر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے