ہفتہ , اکتوبر 20 2018

وزیراعظم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اسپیشل پیکج کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے طویل ملاقات ہوئی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےاسپیشل پیکج کااعلان کرنےوالے ہیں تاکہ ترسیلات زرپاکستان بھیجنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ، ہم تمام مشکلات حل اور طریقہ کارکوآسان بنارہے ہیں فلپائن کی مثال سامنےہے انہوں نےکامیابی سے کیا کچھ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرطرح کی رکاوٹ ختم کریں گےتاکہ ترسیلات زرمیں اضافہ ہو، ترسیلات زر 20بلین ڈالر سے، 30 یا 40 بلین ڈالر بڑھے گی، ترسیلات زر بینکنگ چینل کے ذریعے آئے گی۔
عمران خان نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ملک پہنچنے پرامیگریشن دشواری ختم کریں گے، مشن ہے اوورسیز پاکستانیوں کی دیکھ بھال بہتراندازمیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کا لینڈ مافیا سے تحفظ یقینی بنائیں گے۔

Check Also

وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے 23 اکتوبر کو سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے