ہفتہ , دسمبر 15 2018

اکشے کمار نے اپنی کامیڈی فلم ’ہاوس فل 4‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی، وجہ نانا پاٹیکر اور ساجد خان

(پی پی این ڈیسک) بولی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی، جس کی 70 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی تھی۔فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی پروڈکشن ساجد ناڈیا والہ کررہے ہیں، جبکہ اس کی ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں۔

اس فلم میں کی کاسٹ میں اکشے کمار کے ساتھ ریتیش دیشمکھ، بوبی دیول، کریتی سننس اور نانا پاٹیکر شامل ہیں۔ اکشے کمار نے فلم کی شوٹنگ ہدایت کار ساجد خان اور اداکار نانا پاٹیکر پر لگے جنسی ہراساں کے الزامات کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

’اکشے کمار نے اپنے 28 برس کے کیریئر میں آج تک کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ نہیں کی، یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے ایسا قدم اٹھایا، جس کی وجہ یہ ہے کہ می ٹو مہم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ساجد خان اور نانا پاٹیکر پر لگے الزامات نہایت سنگین ہیں‘۔

ہدایت کار ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، اداکارہ ریچل وائٹ اور صحافی کرشمہ اوپاڈہے نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

جبکہ سابق اداکارہ تنوشری دتہ نے بھی نانا پاٹیکر پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے ساتھ بھارت میں می ٹو مہم کا آغاز کیا۔

اکشے کمار اس سے قبل ساجد خان اور نانا پاٹیکر دونوں کے ساتھ نامور فلموں میں کام کرچکے ہیں، تاہم ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انہوں نے ان پر لگے الزامات کے باعث کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ کی ہو۔

ساجد خان نے ’ہاؤس فل‘ سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایات بھی دی، تاہم تیسری فلم کی ہدایت کاری ساجد فرحاد نے کی تھی۔

جبکہ ہاؤس فل 2‘ 2012 میں سامنے آئی۔ اس فلم میں اکشے اور ریتیش کے ساتھ جون ابراہم، آسن، جیکولین فرنینڈز، زرین خان، رشی کپور رندھیر کپور اور متھن چکراورتی نظر آئے۔

اس سیریز کی فلموں کو تجزیہ کاروں کے منفی ریویوز تو ملے تاہم یہ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔

فلم ‘ہاؤس فلم 4‘ اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔

Check Also

خان بمقابلہ خان؛سلمان کے مقابلے فواد خان بہترین قرار

کراچی: عید الفطر پر پاکستانی سینما میں سلمان کی فلم بھارت اورفواد خان کی دی لیجنڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے