ہفتہ , دسمبر 15 2018

جیو کی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کی نمائش کو روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

(پی پی این ڈیسک) جیو فلمز اور ٹیلیسمین اینیمیشن اسٹوڈیو کی مشترکہ پیش کش میں بننے والی فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کی نمائش رکوانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

رفعت رحمان نامی ایک شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

درخواست میں پیمرا، وزارت اطلاعات، جیو اور فلم سنسر بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے آج مذکورہ درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فلم میں راجا برادری کے نام کو خراب کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب قوموں کو آئینی تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔

سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ’دی ڈونکی کنگ‘ کی نمائش رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، تاہم اس حوالے سے نہیں بتایا گیا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا۔

 اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ آج رات 12 بجے سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

Check Also

خان بمقابلہ خان؛سلمان کے مقابلے فواد خان بہترین قرار

کراچی: عید الفطر پر پاکستانی سینما میں سلمان کی فلم بھارت اورفواد خان کی دی لیجنڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے