واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل تنگی بدین زئی میں پیش آیا جہاں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جب کہ چار اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اہلکار سرچنگ کے بعد واپس آرہے تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ شہید ہونے والوں میں صوبیدار خالق، نائیک اسد اور سپاہی رحمان شامل ہیں۔

دھماکے کے باعث سپاہی تنویر، سپاہی مبشر اور دیگر دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔