بدھ , اکتوبر 24 2018

مقبوضہ کشمیر میں پی ایچ ڈی طالبعلم منان وانی کی شہادت پر وادی میں حریت قیادت کی کال پرہڑتال

(پی پی این ڈیسک)  مقبوضہ کشمیر میں پی ایچ ڈی طالبعلم منان وانی کی شہادت پر حریت قیادت کی کال پر وادی بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

 بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع ہندواڑہ میں ڈاکٹر منان وانی سمیت دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت نے ہڑتال کی کال دی۔

بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورس اور اسپیشل آپریشنل گروپ نے ضلع ہندواڑہ کے علاقے شتگند کو گھیرے میں لیکر پی ایچ ڈی طالبعلم منان وانی اور عاشق حسین زرگر کو نشانہ بنایا۔

منان وانی کی شہادت کے بعد وادی میں شدید احتجاج کیا گیا اور شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت کی۔

 26 سالہ منان وانی علی گڑھ یونیورسٹی سے اپلائڈ جیولوجی میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔

منان وانی اس وقت منظر عام پر آئے کہ جب انہوں نے رواں سال 16 جولائی کو ایک کھلا خط لکھا جس میں انہوں نے انڈین نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ کے حوالوں سے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا۔

Check Also

استبول،زیر زمین کار پارکنگ سے سعودی قونصل خانے کی متروکہ کار برآمد۔

استنبول(پی پی نیوز ڈیسک) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تقریباً 3 ہفتوں بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے