ہفتہ , دسمبر 15 2018

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں طوفان ’’تتلی‘‘ سے 8 افراد ہلاک

(پی پی این ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں طوفان سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

طوفان کو تتلی کا نام دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل رہی ہے۔ متعدد اضلاع میں موسلادھار بارشیں ہورہی ہیں جب کہ سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ ریاستی حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہائی الرٹ کردیا ہے، جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے، فون سروس بھی معطل ہے اور سڑکیں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے۔ مختلف حادثات و واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم حکومت نے کسی جانی نقصان کی تردید کی ہے۔ یہ طوفان اب پڑوسی ریاست اڑیسہ کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے 3 لاکھ لوگوں کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Check Also

سدھو کو تحفے میں ملا حنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو دورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے