بدھ , اکتوبر 24 2018

کینیا میں بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرنے سے 50 افراد ہلاک

(پی پی این ڈیسک) کینیا میں مسافر بس کے خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرنے سے 50 مسافر ہلاک ہوگئے۔

افریقی ملک کینیا کے مغربی حصے میں خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 50 مسافر ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس 52 مسافروں کو لے کر دارالحکومت نیروبی سے کاکا میگا جا رہی تھی کہ کیریچو نامی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک و زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کیا۔

Kenya 2

ریڈ کراس کینیا کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثے میں 40 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2 افراد ایمبولینس میں دم توڑ گئے اور اسپتال پہنچنے کے بعد مزید 8 زخمی دوران علاج چل بسے۔ 2 مسافروں کی حالت بھی نازک ہے۔

Check Also

استبول،زیر زمین کار پارکنگ سے سعودی قونصل خانے کی متروکہ کار برآمد۔

استنبول(پی پی نیوز ڈیسک) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تقریباً 3 ہفتوں بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے