ہفتہ , دسمبر 15 2018

بلغاریہ کی خاتون صحافی وکٹوریا مارینووا کا مشتبہ قاتل جرمنی میں گرفتار

(پی پی این ڈیسک) زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بلغاریہ کی خاتون صحافی وکٹوریا مارینووا کے مشتبہ قاتل کوجرمنی میں گرفتار کرلیا گیا۔

بلغاریہ کے پراسیکیوٹر جنرل نے مشتبہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے  بتایا کہ 21 سالہ نوجوان سیورین کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا ہے،ملزم بلغاریہ کا شہری ہے جو واقعے کے بعد جرمنی فرار ہوگیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ گرفتاری سے متعلق یورپی طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں  اور اس کے بعد ہی مزید تفتیش کی جائے گی۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ یہ حملہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نہیں کیا گیا بلکہ صحافی کی موت اچانک ہونے والے حملے میں ہوئی۔

وکٹوریا کی لاش بلغاریہ کے ایک پارک سےملی تھی، خاتون کے گلے پر نشانات تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم سے خاتون صحافی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وکٹوریا نجی ٹیلی ویژن چینل ’ٹی وی این بی جی‘ کی انتظامی سربراہ بھی تھیں اور انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام ’Detector‘ یعنی’  کھوجی‘ شروع کیا تھا۔

Check Also

سدھو کو تحفے میں ملا حنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو دورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے