بدھ , اکتوبر 24 2018

گزشتہ10سال میں پاکستان کاقرضہ6ہزار ارب سے 30ہزار ارب تک پہنچ گیا، وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کاقرضہ6ہزار ارب سے 30ہزار ارب تک پہنچ گیا، قوم کااربوں روپیہ لوٹ کرکھالیاگیا، پیسے ہوں گے تو ترقیاتی کام ہوگا اور ملک بھی ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ10سال میں پاکستان کاقرضہ6ہزار ارب سے 30ہزار ارب تک پہنچ گیا، قوم کااربوں روپیہ لوٹ کر کھا لیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ سے دس سال کے قرضوں سے متعلق تفصیلات پوچھی ہیں، ماضی کے قرضوں کی اقساط کیلئے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں ، پیسے ہوں گے تو ترقیاتی کام بھی ہوں‌ گے اور ملک بھی ترقی کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کیلئے لیا گیابیرونی قرضہ کیسےخرچ کیا گیا؟ عوام کوبھی بتائیں گےکہ ان کیلئے لیا گیا قرضہ کہاں خرچ کیا گیا؟

ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم ایک اہم منصوبہ ہے، ہاؤسنگ اسکیم سے بے گھر لوگوں کو اپنے گھر ملیں گے اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے.

یاد رہے گذشتہ روز نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک 10سالوں میں قرضہ بڑھ گیا، 10سے 20 ارب ڈالر کا شارٹ فال ہے،گزشتہ حکومت18ارب ڈالر کا خسارہ ورثے میں چھوڑ کر گئی۔

Check Also

پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کا 31اکتوبرکواےپی سی بلانے کا امکان.

اسلام آباد : تحریک انصاف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے