بدھ , اکتوبر 24 2018

عائشہ خان کی شادی کے بعد شوبز میں واپسی،چند تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔

(پی پی این ڈیسک) اداکارہ عائشہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہانہوں نے شادی کے بعد پہلی بار اپنا فوٹو شوٹ کرایا جس کی چند تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔

عائشہ خان نے رواں سال اپریل میں شادی کے بعد شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اب گھریلو زندگی ہی گزاریں گی لیکن اب ان کا شوٹ منظرعام پرآنے کے بعد ان افواہوں کو تقویت مل رہی ہے کہ وہ شوبز میں واپس آ رہی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ عائشہ خان بعض ذاتی وجوہات کی بناپر شوبز میں واپسی کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کریں گی لیکن وہ خاموشی سے کام کرتی رہیں گی۔

Check Also

کپل شرما گینی کے ساتھ 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن آپہنچا ہے دپیکا، رنویر اور پریانکا کے بعد کپل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے