ہفتہ , دسمبر 15 2018

شنگھائی ماسٹرز ٹینس: تین بار گرینڈ سلیم چیمپئن واورینکا کو اپ سیٹ شکست

(پی پی این ڈیسک) شنگھائی ماسٹرز ٹینس ایونٹ میں تین بار گرینڈ سلَیم چیمپئن واورینکا کو اپ سیٹ شکست ہو گئی، امریکہ کے دو کوالیفائرز نے بھی فاتحانہ آغاز کر لیا۔

چین کے شہر شنگھائی میں ٹینس ایونٹ کا سنسنی خیز آغاز ہوا، کروشیا کے غیر معروف کھلاڑی بورنا کورک نے تین مرتبہ کے گرینڈ سلَیم چیمپئن سٹین واورینکا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ کروشین نوجوان کی جیت کا اسکور چار چھ، چھ چار اور پھر چھ تین رہا۔

امریکی کوالیفائر بریڈلے کلاہن نے حریف کھلاڑی کو دو ایک سے ہرا دیا، تیسرے میچ میں امریکا ہی کے ابھرتے ہوئے ٹینس سٹار میکنزی مک ڈونلڈ نے کامیابی سمیٹی اور اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

 

Check Also

 پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کوحسابات بھیج دیے

کراچی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائززکوایک دوسرے کے حسابات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے