بدھ , اکتوبر 24 2018

فٹبال بیلان ڈی آر کیلئے دنیا بھر سے تیس کھلاڑیوں کا انتخاب

(پی پی این ڈیسک) فٹبال کے بڑے ایوارڈ بیلان ڈی آر کے لیے دنیا بھر سے تیس بہترین کھلاڑی نامزد ہو گئے، زیادتی سکینڈل کے شکار کرسٹیانو رونالڈو کا روایتی حریف لیونل میسی سے پھر جوڑ پڑنے کا امکان بڑھ گیا۔

دنیا کے ہردلعزیز کھیل کے ٹاپ تھرٹی پلیئر بیلان ڈی آر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی پھر آمنے سامنے پرتگالی سپر سٹار آج کل امریکی خاتون زیادتی کیس کی وجہ سے خبروں میں اِن ہیں۔

فٹبال کی دنیا کے بڑے ایوارڈ کے لیے رونالڈو کی نامزدگی دلچسپی کا باعث بن گئی، چیمپئنز لیگ کی فاتح ٹیم رالد میڈرڈ کو یہ خاص اعزاز حاصل ہے کہ کلب سے 8 کھلاڑیوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

ویلز کے گیرتھ بیلز اور انگلش سٹرائیکر ہیری کین بھی شامل چیلسی کے ایڈن ہیزرڈ اور لیور پول کے محمد صلاح بھی دوڑ میں شریک ہیں۔ انیس سو چھپن سے دیئے جا رہے بیلان ڈی آر ایوارڈ کے حقدار کا اعلان پیرس میں تین دسمبر کو پُروقار تقریب میں ہو گا۔

 

Check Also

پی سی بی کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف۔۔۔

لاہور(پی پی نیوز ڈیسک) پی سی بی نے مینجنگ ڈائریکٹر کے نئے عہدے  کی آسامی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے