بدھ , اکتوبر 24 2018

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پہلی اننگز میں شاندار آغاز،482 رنز کے جواب میں 140 رنز بنا لیے۔

(پی پی این ڈیسک) آسٹریلیا نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے 482 رنز کے جواب میں اوپنرز کی بہترین کارکردگی کی بدولت بغیر کسی نقصان کے 140 رنز بنا لیے۔

دبئی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے تھے اور یہ سلسلہ جاری رہا۔

آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز عثمان خواجہ اور ارون فنچ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

عثمان خواجہ 6 چوکوں کی مدد سے 68 اور فنچ 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Check Also

پی سی بی کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف۔۔۔

لاہور(پی پی نیوز ڈیسک) پی سی بی نے مینجنگ ڈائریکٹر کے نئے عہدے  کی آسامی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے