بدھ , اکتوبر 24 2018

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کا کرکٹ امتحان کل سے شروع

(پی پی این ڈیسک) ایشیا کپ میں بری کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں امتحان کل سے شروع ہو گا۔

شاداب خان کی انجری نے ٹیم پاکستان کو دبئی کے میدان میں اترنے سے پہلے زخمی کر دیا، آصف بلال کے ڈیبیو کا قوی امکان ہے۔

آسٹریلوی ٹیم بال ٹیمپرنگ سکینڈل کا شکار ہے، کپتان ٹیم پین کی کڑی آزمائش ہو گی، پاکستان اے کے خلاف تباہ کن بولنگ کرنے والے نیتھن لیون خطرے کا نشان جبکہ سست وکٹوں پر فاسٹ بولر مچل سٹارک اور پیٹر سڈل بھی اپنی مہارت دکھائیں گے۔ یاد رہے پاک آسٹریلیا 23 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں، 12 میں کینگروز جبکہ 6میں شاہینوں کو فتح حاصل ہوئی۔

 

Check Also

پی سی بی کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف۔۔۔

لاہور(پی پی نیوز ڈیسک) پی سی بی نے مینجنگ ڈائریکٹر کے نئے عہدے  کی آسامی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے