ہفتہ , دسمبر 15 2018

پاکستان ہاکی فیڈریشن معاشی مسائل سے دوچار، گرانٹ کی اپیل کر دی

(پی پی این ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن معاشی مسائل سے دوچار ہو گئی، ورلڈ کپ میں شرکت پر بھارت جانے کیلئے حکومت سے گرانٹ کی اپیل کر دی۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت سے معاشی مسائل کا سامنا ہے جس کیلئے حکومت کا ساتھ چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے پیسوں کے انتظام کا اپنا وعدہ پورا کیا اور قومی ٹیم کیلئے اعلٰی درجے کا کوچ اور مینجر رکھا، اگلا ٹارگٹ ورلڈ کپ میں جاکر بہتر کھیلنا ہے۔ صدر ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے پر پہلی تین اقساط ادا کردی ہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ بھارت جانے کیلئے گرانٹ جاری کرے۔

 

Check Also

 پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کوحسابات بھیج دیے

کراچی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائززکوایک دوسرے کے حسابات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے