بدھ , اکتوبر 24 2018

رنویر دپیکا کی جنسی ہراسانی کی سخت الفاظ میں  مذمت

(پی پی این ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے جنسی ہراسانی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی متاثر ہیں۔

دپیکا پڈوکون اووررنویر سنگھ نے گزشتہ روز نئی دہلی میں 16 ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر جنسی ہراساں کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے کہا، جنسی ہراسانی چاہے کام کرنے کی جگہ پر ہو یا سڑک پر غلط ہے۔

رنویر سنگھ نے کہا جب کسی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس بارے میں بات کرنا بہت جرات مندانہ قدم ہے لہٰذا ہمیں ہراسانی کا شکار ہونے والے شخص کی بات سننی چاہئے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا میرے لیے’’می ٹو مہم‘‘ صرف ایک صنف(خواتین) تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مہم غلط پر صحیح کی جیت ہے، لہٰذا کوئی بھی شخص جو بدسلوکی  کا سامنا کرتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت ہمیں اس کی حمایت میں ضرور کھڑا ہونا چاہئے۔

اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے ناناپاٹیکر پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، کچھ لوگ تنوشری دتہ کا ساتھ دے رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ ناناپاٹیکر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

Check Also

کپل شرما گینی کے ساتھ 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن آپہنچا ہے دپیکا، رنویر اور پریانکا کے بعد کپل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے