بدھ , اکتوبر 24 2018

بھارتی فوج کی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر وزیراعظم آزاد کمشیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے اور تروڑی میں کنٹرول لائن کے نہایت قریب ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہےتھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ طے شدہ حد سے معمولی آگے چلا گیا جس پر بھارتی چوکی پر تعینات اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی۔

دونوں افواج فوجی ہیلی کاپٹر کی ایل او سی کے نزدیک اڑنے کی اطلاع ایک دوسرےکو پیشگی دیتی ہیں۔

لیکن گھبرائی ہوئی بھارتی فوج اور میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے سول سفید سفری ہیلی کاپٹر کو پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بنا دیا۔

خوش قسمتی سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں کوئی نقصان ہیں ہوا اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو بحفاظت حویلی اُتار لیا گیا۔

Check Also

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات.

ریاض : وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے