بدھ , نومبر 14 2018

دوسرا ون ڈے:سیریز میں واپسی کیلئے گرین شرٹس کی فتح ناگزیر

ابو ظہبی( پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ابو ظبی میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم پہلے میچ میں کامیابی کے نتیجے میں سیریز میں 0-1برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ 

پاکستانی ٹیم کیلئے سیریز میں واپسی صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکتی ہے کہ وہ اس میچ میں کامیابی حاصل کرے بصورت دیگر نیوزی لینڈ فیصلہ کن برتری کے ساتھ سیریز اپنے نام کر سکتا ہے ۔اس میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں چند تبدیلیاں ممکن ہیں ۔
مسلسل خراب فارم نے اوپنر فخر زمان کیلئے دوسرے میچ میں جگہ بنانا مشکل کر دیا ہے ۔ وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اس فارمیٹ میں بھی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے تاہم ٹیم کے دیگر فیورٹ کھلاڑی بابر اعظم اور محمدحفیظ بھی پہلے میچ میں کچھ نہیں کر پائے تھے اور ان کیلئے بھی ساکھ بچانے کا چیلنج درپیش ہے ۔
فخر زمان کے آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم انتہائی غیر ضروری شارٹ کھیلتے ہوئے پہلی گیند پر آوٹ ہوئے تو اگلی گیند پر محمد حفیظ نے ایل بی ڈبلیو آو ٹ ہر کر ٹرینٹ بولٹ کو ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا موقع فراہم        کیا۔
پاکستانی بولنگ لائن نے چند کوتاہیوں کے باوجود پہلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھائی لیکن اب ان کے پاس بھی غلطی کی گنجائش نہیں۔
نیوزی لینڈ پہلے میچ کی فاتح ٹیم  کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے جس نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے کامیابی یقینی بنائی اور پاکستان کے خلاف حالیہ برسوںمیں فتوحات کے اپنے ریکارڈ کو بھی برقرار رکھا ۔
کیوی ٹیم آج کے میچ میں بھی ناقابل شکست رہنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی اور یقینی طور پر تمام دباو پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ان کی ٹیم پر ہوگا۔

Check Also

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ پاکستان بمقابلہ بھارت، اہم میچ آج کھیلا جائیگا

سینٹ لوسیا (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے