بدھ , نومبر 14 2018

بھارتی شائقین نے ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو اوسط درجے کی فلم قرار دےدیا

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش سمیت شائقین نے’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو اوسط درجے کی فلم قراردیدیا۔
فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ آج بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔ ریلیز سے قبل فلم سے متعلق بے شمار دعوے کیے گئے تھے تاہم بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش اور فلمی شائقین نے امیدوں کے برعکس ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو مایوس کن قراردیتے ہوئے اوسط درجے کی فلم قرار دے دیا۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی۔ فلم کے پہلے گھنٹے میں شامل کیے گئے سینز اتنے خاص نہیں تھے، فلم کا پلاٹ روایتی فارمولا ٹائپ تھا، اسکرین پلے قدرے بہتر تھا، تاہم فلم کی اوسط درجے کی کارکردگی کے اصل ذمہ دار ہدایت کار ہیں۔
صرف ترن آدرش ہی نہیں فلم دیکھنے والے دیگر شائقین نے بھی ٹوئٹر پر فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے ایسی فلم کیوں کی؟
ایک اور صارف نے لکھا فلم کی کہانی اور کردار بہت ہی کمزور تھے، تایانکی نامی صارف نے لکھا فلم نہایت بورنگ ہے، اسے دیکھنا پیسے اور وقت کا ضائع کرنا ہے۔

Check Also

شاہ رخ خان کی درخواست پر رتیش نے اپنی فلم ریلیز کرنیکی تاریخ بدل دی

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈکے معروف اداکار رتیش دیش موک نے شاہ رخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے