بدھ , جنوری 16 2019

فلم’’شباب شیاب‘‘ سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی علاقائی فلم بن گئی

ریاض (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں سینما کھلنے کے بعد عربی زبان میں بنائے جانے والی فیچر فلم’ ’شباب شیاب‘‘ ریلیز کردی گئی جسے ملک میں ریلیز ہونے والی پہلی علاقائی فلم کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

فلم کا متحدہ عرب امارات میں پریمیئر 17 نومبر کواٹلانٹس دی پام میں ہوگا جس کے بعد فلم 22 نومبر کو تمام سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کی ہدایات یاسر ال یَسیری نے دی ہیں اور اس فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔
اس فلم کی کہانی چار بوڑھے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بزرگ شہریوں کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔فلم کی کاسٹ میں متحدہ عرب امارات، کویت اور شام کے اداروں اور عملے کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ فلم میں مقامی آوازیں اور کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔

Check Also

قادر خان کے بیٹے نے گووندا کو منافق قرار دے دیا

(پی پی این) قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے