بدھ , نومبر 14 2018

بہت سے مرد اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے ، تنوشری دتہ

ممبئی (پی پی این ڈیسک)  تنوشری دتہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے مرد اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے حالانکہ ناناپاٹیکر پر ہراسانی کا الزام لگانے کے بعد بالی وڈ اداکاراوں نے ان کا بہت ساتھ دیا ہے.
ہالی وڈ کے بعد بالی وڈ میں بھی می ٹو مہم زور و شور سے جاری ہے، بہت سی اداکاراوں نے فلمی دنیا کی چمک دمک کے پیچھے بالی وڈ کا گھناونا چہرہ واضح کر دیا ہے۔ تنوشری دتہ نے کہا یہ مایوس کن بات ہے کہ بہت سے اداکار می ٹو مہم کے بارے
میں کچھ نہیں بولتے جبکہ ہراسگی کرنیوالے نانا پاٹیکر پر الزام لگانے کے بعد اداکاراؤں نے بالی وڈ کی می ٹو مہم کا ساتھ دیا۔
تنوشری کا کہنا تھا کہ میں بہت مایوس ہوئی ہوں کیونکہ بہت سے ایسے فنکار ہیں جو اپنی خوفناک کہانیوں کو بتانے کیلئے آگے بڑھے لیکن اْن میں سے سب نہیں بولے ۔

Check Also

شاہ رخ خان کی درخواست پر رتیش نے اپنی فلم ریلیز کرنیکی تاریخ بدل دی

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈکے معروف اداکار رتیش دیش موک نے شاہ رخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے