بدھ , نومبر 14 2018

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات آج ماسکو میں ہونگے

اسلام آباد(پی  پی این مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلے براہ راست امن مذاکرات آج ماسکو میں ہونگے، امن مذاکرات میں روس نے گیارہ ملکوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کریگا، روس کے وزیر خارجہ، ڈپٹی وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات کا باضابطہ افتتاح کرینگے، افغان حکومت نے امن کونسل کے وفد کو مذاکرات میں بھیجنے کی تصدیق کی ہے جبکہ طالبان نے بھی کہا ہے کہ وہ بھی وفد ماسکو بھیجیں گے۔

ادھرامریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روس میں امریکی سفارت خانے کا وفد مذاکرات میں شریک ہوگا، قطر میں قائم طالبان کے "سیاسی دفتر” کا پانچ رکنی وفد بھی شرکت کرے گا۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان اجلاس میں افغان وفد کے ساتھ رابطے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
 

Check Also

امریکی مڈٹرم انتخابات : 55 مسلم امریکن امیدوار کامیاب قرار

نیویارک(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس اور کاؤنسلز سمیت مختلف عہدوں پر مڈٹرم انتخابات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے