بدھ , نومبر 14 2018

امریکی شہریوں کی طرف سے ٹرمپ کے لئے آخری موقع

واشنگٹںن(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نصف مدتی انتخابات کے حوالے سے امریکہ میں کئے گئے سروے میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔

تو پھر 2020 میں ہونیوالے انتخابات میں صدر ریپبلکن پارٹی سے نہیں ہو سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ان پالیسیوں پر نظر ثانی کریں جن پر امریکی شہریوں کو تحفظات ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ اور ان کی فارن پالیسیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی میں کانگریس کو بہت مشکلات پیدا ہوں گی۔

36 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف ریپبلکن پارٹی کیساتھ ہیں، ان کی پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہیں، اور اگر کہیں درست کرنے کی جگہ ہے تو وہ اب پالیسیوں پر عملدرآمد ہونے سے بہتر ہو پائیگا۔

وہ شروع سے ہی ریپبلکن پارٹی کیساتھ ہی رہے ہیں، اور اب بھی ان کے ساتھ ہی رہیں گے جبکہ 22 فیصد شہریوں نے یہ کہا کہ وہ ووٹ پہلے ڈیموکریٹ پارٹی کو دیتے تھے، گزشتہ انتخابات میں ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کو صدر لائے تھے لیکن اس بار ایک اور موقع دینا چاہیے۔

"روزنامہ دنیا "کی جانب سے ان 100 شہریوں سے بات کی گئی جنہوں نے ریپبلکن پارٹی کوووٹ دیا، ان میں سے 42 امریکی شہریوں نے بتایا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی بات ہی کرتے ہیں اور شاید وہ امریکہ کے معاملات کو دیکھ کر ہی کچھ ایسی پالیسیوں پر اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بہت سے مسائل حل ہوپائیں گے۔

اس سے آئندہ ہونیوالے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کا ہی صدر منتخب ہو سکتا ہے۔لیکن یہ بات واضح ہے کہ اب دونوں پارٹیوں کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت ہو گا۔

Check Also

امریکی مڈٹرم انتخابات : 55 مسلم امریکن امیدوار کامیاب قرار

نیویارک(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس اور کاؤنسلز سمیت مختلف عہدوں پر مڈٹرم انتخابات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے