بدھ , نومبر 14 2018

باحہ میں سڑک عبو رکرتے ہوئے بچہ حادثے کا شکار

باحہ(پی پی  این مانیٹرنگ ڈیسک)  والدین کے برابر میں کھڑے ہوئے ایک بچے کو ایک گاڑی کچل کر  فرار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق باحہ میں ہلال احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے بتایا کہ جمرات کو شام 4.36پر اطلاع ملی کہ ایک بچہ اپنے والدین کے ہمراہ  سڑک کے کنارے کھڑا تھا۔

اچانک وہ سڑک پار کرنے لگا اسی دوران ایک تیز رفتا ر کار آئی اسے کچل کر چلی گئی۔ بچے کے سر پر زخم آئے جب کہ والدین انتہا درجے گھبرا گئے۔ بچے کو فوراً ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور شہزادہ مشاری جنرل اسپتال علاج کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ بچے کے سر میں آنے والا زخم پرخطر ہے۔

Check Also

امریکی مڈٹرم انتخابات : 55 مسلم امریکن امیدوار کامیاب قرار

نیویارک(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس اور کاؤنسلز سمیت مختلف عہدوں پر مڈٹرم انتخابات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے